املتاس کے جادواثر فوآئد

کیلے کے حیرت انگیز طبی فواید جو آپ کو حیران کردیں۔

کیلے کے حیرت انگیز طبی فواید جو آپ کو حیران کردیں گے۔

کیلا، banana, benefits of banana, bananas,

کیا آپ کیلے کے حیرت انگیز طبی فواید جاننا چاہتے ہیں جو شاید آپ پہلے نہیں جانتے ھوں؟


انسانی صحت کی  تندرستی کے لیے کیلے کو غیرمعمولی اہمیت کا حامل پھل سمجھا جاتا ہے۔ کیلے کے ان گنت حیرت انگیز طبی فواید بیان کیے جاتے ہیں۔

 زرد رنگ کے چھلکے کے اندر موجود نرم وملائم گودا درحقیقت ایک لذیذ پھل ہی نہیں بلکہ آپ کے جسم کو درکارتمام ضروری غذائی ضروریات کا بھی مرکب ہے۔

کیلے کے طبی خواص و فواید کے بارے میں ماہرین کی آراء سامنے آتی رہتی ہیں۔ کیلے کا تواتر کے ساتھ استعمال وٹامنز کی کمی دور کرتا، غذائیت کی کمی ختم کرتا اور جسم میں شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ اطباء کے ہاں یہ مشہور ہے کہ روزانہ ایک کیلا آپ کو ڈاکٹر سے رجوع سے بچاتا ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ امریکا میں استعمال ہونے والے پھلوں میں کیلا پہلے نمبر پرہے؟ 
امریکی مالٹے اور سیب سے زیادہ کیلے پر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کیلا ایک بیکار چیز ہے اور اس کے طبی فواید بھی حقائق کے برعکس بیان کیے جاتے ہیں مگریہ تصور قطعی طورپر بے بنیاد ہے۔

کیلے میں موجود غذائیت کے ساتھ ساتھ کینسر جیسے امراض سے نجات کے بھی خواص موجود ہوتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق Tumor Necrosis Factor یعنی TNF نامی مادہ کینسرکے جراثیم کو کمزور کرنے یا انہیں پیدا ہونے سے روکنے میں مدد دیتا ہے۔

کیلے کے طبی فواید صرف کینسر مخالف امراض ہی کے لیے نہیں بلکہ یہ اور بھی کئی حوالوں سے مفید ثابت ہوتا ہے۔

کیلے سے معدے کی جلن کم ہوتی اور جسم میں تازگی اور شگفتگی کا احساس پیدا ہوتا ہے۔

کیلا دل کی دھڑکنوں کو معمول پررکھنے اور دماغی فالج سے بچاؤ میں مدد گار ہوتا ہے۔

کیلے کے استعمال سے بلند فشار خون کو کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کیلا انسانی جسم میں طاقت اور توانائی بحال کرانے میں مدد دیتا ہے۔ اس میں موجود کاربوہائیڈریٹ خون میں شوگر کی مقدار کو معمول پرلانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ صحت کے لیے ضروری وٹامنز سےبھرپور غذایت کا مرکب قرار دیا جاتا ہے۔

کیلا انیمیا سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔

معدے کے السرسے بچاتا ہے۔

تھکاوٹ دور کرتا ہے

قبض کشا ہے۔

سخت گرمی اور سخت سردی میں جسم کے درجہ حرارت میں توازن قائم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

کیلا ایک ایسا پھل ہے جو ہر موسم مین مل جاتا ہے بڑوں سے زیادہ بچے کیلا شوق سے کھاتے ہین 

یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دودھ کے بعد ایک اور دو سال کے بچے یا اس سے کم عمر ان کی پہلی غزا کیلا ہے

کیلے کا زکرِ حکمت اور طب نبوی دونوں مین موجود ہے 

کیلے کے بہت سے فواید اور استمعال کے طریقے 

کیلا خشک کھانسی کو دور کرتا ہے 
جسم کوفربا کرتا ہے
جسم مین خون کی کمی کوپورا کرتا ہے
کیلا کمزوری دور کرتا ہے 
کیلا کھانے سے پیچش اور دستوں کی صورت مین افاقہ ہوتا ہے 
کیلا ایوڈین کی کمی کو پورا کرتا ہے جس کی وجہ سے تھکان کا احساس کم ہوتا ہے
کیلے مین وٹامن سی موجود ہے جو دانتوں کے امراض مین مفید ہے 
دوسرے پھلوں کی نسبت کیلے مین نائٹروجن زیادہ ہے جو جسم کو مضبوط رکھتا ہے 
بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے کیلا قدرت کا تحفہ ہے 

دنیا کے تمام معالج اس بات پہ متفق ہیں کہ ایک وقت میں دو کیلے لازمی کھایں  ایک کیلا کھانے سے قبض کی شکایت ہوتی ہے 

جسمانی طور پہ کمزور لوگ صبح ایک گلاس دودھ مین دو کلیے اور تین نرم کھجور (بغیر گھٹلی) ڈال کر شیک بنا لین اور استمعال کرین دس روز مین آپکو واضع فرق محسوس ہو گا 

افریقہ میں وہاں کے لوگ کیلے کو سکھا کر اسکا پوڈر بنا لیتے اور ۔۔۔معدے کے امراض قے دست اور پیچش کی صورت میں ادھا چاے کا چمچہ کیلے کا پوڈر ادھا گلاس دودھ مکس کر کے دن مین دو یا تین دفعہ پی لیتے اور انکو فوری آرام ملتا ہے  

کیلا دنیا بھرمیں پسندیدہ اور مرغوب پھل ہی نہیں بلکہ یہ انسانی صحت کے لیے ایک حیرت انگیز اور ناقابل یقین ٹانک ہے کیلے کے استعمال سے لوگ کئی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔ کیلے کی تمام اقسام کے اپنے اپنے بے بہا فواید ہیں مگران میں سبز کیلے کے فوائد سب سے جدا اور منفرد ہیں۔ وٹامن اور پروٹین سے بھرپو سبز کیلے کا روزہ کی بنیاد پر استعمال نہایت مفید ثابت ہوتا ہے۔
طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق سبز کیلا وٹامن C اور B6 کی خصوصیات سے بھرپور ہے جو جسم میں مدافعتی نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ خوراک میں پوٹائیشیم کی مقدار بھی پوری کرتا ہے۔روزانہ ایک سبز کیلا جسم میں فالتو چربی پگھلانے اور وزن کم کرنے میں بھرپور کردار ادا کرتا ہے۔

سبز کیلا معدے اور انتڑیوں کو صاف کرتا، جسم کو فالتو چربی بنانے سے روکتا اور پیٹ میں جمع ہونے والے فاضل غدود سے بچاتا ہے۔
سبز کیلا وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ قبضا کشا دوائی کا کام دیتا ہے۔ انتڑیوں کی صفائی کے نتیجے میں قبض کی شکایت کم کرتا اور نظام انہضام کو بہتر بناتا ہے۔سبز کیلا جسم میں بھوک کی اشتہا کم کرتے ہوئے جسم میں وزن کو کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ روزانہ ایک سبز کیلا کھانےسے پیٹ کو بھوک کی کم ضرورت محسوس ہوتی ہے۔سبز کیلا جسم میں کلوکوز کو جذب ہونے سے روکتا اور انسولین کی مقدار کم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں شوگر جیسے مرض سے تحفظ ملتا ہے۔
سبز کیلا ویسے ہی کینسر کے مریضوں کے لیے مفید خیال جاتا ہے مگر بڑی آنت کے کینسر کے شکار افراد کے لیے یہ بہترین نسخہ ہے۔سبز کیلا آنت کو چربی سے محفوظ رکھتا ہے جس کے نتیجے میں بڑی آنت کے کینسر کو کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔سبز کیلے میں ویٹامنز، میگنیشیم اور کلیشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو ہڈیوں کی مضبوطی، جوڑوں کےدرد سے آرام اور ہڈیوں کی تکلیف سے نجات دلاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سبز کیلے کے دیگر بے شمار فواید میں اس کا ایک فایدہ انسان کی طبیعت اور مزاج میں بہتری اور تازگی کا احساس بھی ہے۔ سبز کیلے میں ”ٹریبٹوفان“ نامی ڈی این اے کے خواص مزاج کے توازن کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔ چونکہ ٹریبٹوفان نامی مادہ دماغ میں کیمیائی ضروریات میں توازن پیدا کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انسانی جسم میں نفسیاتی اتارو چڑھاو کو کنٹرول کرتے ہوئے مزاج کو تازگی بخشتا ہے۔


تبصرے