املتاس کے جادواثر فوآئد

تربوز کے حیرت انگیز طبی فوائد | میرا مطب

تربوز کے حیرت انگیز طبی فوائد

ایک دلچسپ تحقیق۔

watermelon, benefits of watermelon,

تربوز پھل بھی ہے اور سبزی بھی۔ سبزی اس طرح کہ یہ کھیرے کی فیملی جسے cucurbitaceue کہا جاتا ہے اس سے تعلق رکھتا ہے۔اور پھل اس طرح کہ اس میں بیج ہوتے ہیں اور یہ پھل کی طرح اگتا ہے۔
ویسے امریکا کی سٹیٹ اوکلاہاما میں سرکاری طور پر تربوز کو سبزی کا درجہ حاصل ہے۔ سخت گرمی میں ٹھنڈے تربوز کی ایک کاش کاٹ کر جب آپ بائٹ لیتے ہیں اور منہ میں لال لال رس گھل سا جاتا ہے۔
تربوز کے بیج کبھی سفید ہوتے ہیں کبھی سرمئی اور کبھی کالے۔ تربوز جتنا پرانا ہوگا اسکے بیج کا رنگ اتنا ہی زیادہ سیاہی مائل ہوتا چلا جائے گا۔ اور اب تو بغیر بیج کے بھی تربوز اگائے جارہے ہیں۔ بہترین غذا ہے۔ 93فیصد سے زیادہ پانی اس میں پایا جاتا ہے۔ الکلائین Nature کی وجہ سے جسم کو کینسر کے خلاف طاقت مہیا کرتا ہے
اتنا سخت جان پھل ہے کہ جہاں کوئی پھل نہیں اگتا وہاں تربوز اگ جاتا ہے۔ وٹامن سی، اے ،پوٹاشیم اور میگنیشیم کا خزانہ ہے اسکے ساتھ ساتھ جلد اور بالوں کے لیے بھی بہت مفید ہے۔ ایک اور ضروری بات۔ تربوز کے بیج میں بہت غذائیات ہوتی ہے ۔ان بیجوں کو روسٹ کرکے کھایا جائے تو پروٹین ،آئرن اور میگنیشیم حاصل ہوں گی۔

جانئیے !


تربوز کے یوں تو بہت سے نام ہیں لیکن جنوبی پنجاب میں اسے " مَتِیرا " کہا جاتا ہے۔جبکہ برصغیر ہند و پاک میں اس کا مشہور اور اصل نام ہندوانہ ہے۔ ہندوانہ یا ہندیانہ اہل فارس بولتے ہیں ، جسے ہمارے ہاں بگاڑ کر ہدوانہ یا دھوانہ بولا جاتا ہے۔۔اس پھل کا اردو نام تو 🍉تربوز ہے، چونکہ ہندی میں حرف "ز" نہیں ہے اس لئے ہندی میں تربوج کہتے ہیں۔تازہ، رسیلا اور میٹھا 🍉تربوز تمام عمر کے لوگوں کے درمیان ایک پسندیدہ پھل ہے۔ یہ دنیا کے تمام گرم ملکوں میں پایا جاتا ہے جو کہ سیاحوں کی بدولت پوری دنیا میں مقبول ہو گیا ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کا تربوز اپنی سرخی اور حلاوت میں مشہور ہے۔اس کے علاوہ مشرق وسطٰی کے ہر ملک میں پایا جاتا ہےاور ہند و پاکستان میں عام ملتا ہے۔
آج کل چین کے درآمدی بیج سے چھوٹے حجم کے ایسے تربوز کثرت سے پیدا ہو رہے ہیں جو لذیذ بھی ہوتے ہیں۔
🍉تربوز مزاج کے اعتبار سے سرد تر ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے اس کی حفاظت کے لئے اس کا اوپر کا چھلکا نہایت موٹا رکھا ہے تا کہ یہ پھل موسم کی گرمی سے محفوظ رہے۔ریتلے علاقوں کا تربوز زیادہ میٹھا ہوتا ہے۔اس وقت  سکھر کے علاقے کا تربوز ذائقہ اور حجم میں بہتر مانا جاتا ہے۔
🌴 *پکے ہوئے پھل کی پہچان :*
پکے ہوئے پھل کی پہچان یہ ہے کہ اگر اس پھل پر ہلکا سا ہاتھ ماریں تو جواب میں اندر سے مدہم سی آواز باہر آتی ہے۔ یہ پکے پھل کی علامت ہے۔
🍉 *تربوز کھانے کا وقت :* 🍉
🍉تربوز کو بازار سے ہمیشہ ثابت خرید کر لائیں اور ٹھنڈا کرکے کاٹ لیں۔ اس پر کالا نمک چھڑک استعمال کریں۔اس سے یہ زود ہضم ہو جائے گا اورکوئی نقصان نہیں دے گا۔ تربوز کھانا کھانے کے دو گھنٹے بعد کھائیں اور کھا کر مزید دو گھنٹے تک پانی یا کوئی اور چیز استعمال نہ کریں۔
🍉 *تربوز کے طبی فوائد و استعمالات:* 🍉

1⃣۔ *یرقان :* 🍉
جگر کے امراض میں تربوز کی اہمیت کو اطباء نے تسلیم کیا ہے۔جگر کا ٹھیک طور پر کام نہ کرنا، جگر بڑھ جانا، جگر میں گرمی کا پیدا ہوجانا، یرقان جیسے موذی مرض میں رنگ کا زرد ہو جانا، جسم کا گرم رہنا اور ہاتھ پاؤں میں سے گرمی کا سینک نکلنا ان تما م امراض میں تربوز کے 250 ملی لیٹر جوس میں 50 ملی لیٹر سرکہ ملا کر دن میں دو سے تین مرتبہ نوشِ جاں کرنے سے بہت فائدہ ہوتا ہے۔
2⃣۔ *ہائی بلڈ پریشر:* 🍉
جن لوگوں کا خون گاڑھا ہو گیا ہو اور وہ بلڈ پریشر کی شکایت میں مبتلا ہوں ان کے لئے تربوز اپنے مزاج کی وجہ سے عروق اور شریانوں میں نرمی اور لچک پیدا کرتا ہے۔ خون کی حدت کو ختم کرتا ہے۔دل کے تیز دھڑکنے، سر چکرانے اور بڑھے ہوئے بلڈ پریشر کو اعتدال پر لانے میں مفید ہے۔ اس سلسلے میں تربوز کے 250 ملی لیٹر جوس میں ایک درمیانے درجے کے لیموں کا رس نچوڑ کر دن میں چند مرتبہ پینے سے خون پتلا ہو کر ہائی بلڈ پریشر اعتدال پر آ جاتا ہے۔
3⃣۔ *خارش :* 🍉
گرمی کے موسم میں تر اور خشک خارش دونوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔جس کی وجہ سے مریض بہت پریشان ہو جاتا ہے۔اس سلسے میں تربوز کا جوس ایک لیٹر لے کر اس میں 100 گرام املی کو چند گھنٹے بھگو دیں پھر کسی باریک کپڑے میں مَل چھان کر یہ پانی برتن میں نکال لیں۔ یہ پانی تمام دن وقفے سے استعمال کرنے سے خارش ختم ہو جاتی ہے۔
4⃣۔ *گردوں کی صفائی :* 🍉
تربوز انتہا کا مدرِ بول ہے۔ یہ اپنی پیشاب آور خصوصیت کی وجہ سے پیشاب کی جلن اور رکاوٹ میں بے حد مفید ہے۔یہ جگر اور مثانے کی گرمی مکمل طور پر ختم کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ گردے اور مثانے کی پتھریوں کو بذریعہ پیشاب اپنے ساتھ کھینچ کر باہر لے آتا ہے۔
5⃣۔ *گرمی کا بخار :* 🍉
یہ اپنی ٹھنڈک اور مزاج کی وجہ سے گرمی کے بخاروں میں خاص طور پر فائدہ کرتا ہے۔ بخار کی وجہ سے ہونے والی دل کی گھبراہٹ، بے چینی اور جسم سے گرمی کی حدت کو ختم کرتا ہے۔ بخار کے اندر تربوز کا جوس پلانا بہت مفید ہے کیونکہ تربوز کے اندر گلوکوز وافر مقدار میں پایا جاتا ہے۔اس لئے یہ فوری طور پر جسم کو توانائی بخشتاہے اور پیاس کی شدت جو بخار کی وجہ سے ہوتی ہے، ختم کرتا ہے۔
6⃣۔ *معدہ اور آنتوں کے امراض :* 🍉
تربوز پیٹ اور معدے کی سوزش اور جلن ختم کرنے والا بہترین پھل ہے ۔اس کے کھانے سے معدے اور آنتوں کے زخم (السر) مندمل ہو جاتے ہیں۔ اس میں بہی (سفرجل) کی طرح Pectin کی موجودگی اسہال اور پیچش میں مفید ہے۔
تو دوستو! تربوز کے موسم میں دبا کر تربوز کھائیے ! قبل اس کے کہ یہ ناپید ہو جائے ....

🍉
*تربوز کے 8 حیرت انگیز فوائد جن سے آپ لاعلم تھے!*
*********************************
پھلوں کے طبی فواید سے کوئی انکار نہیں کرسکتا مگر بعض موسمی پھلوں کے اپنی ہی خواص ہوتے ہیں۔ موسمی پھلوں میں موسم گرماں کا تحفہ’تربوز‘ بھی ایسے ہی حیرت انگیز طبی فواید سے بھرپور ہے جن کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین نے اپنی ایک رپورٹ میں تربوز کے حیرت انگیزطبی خواص اور فواید پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ تربوز کس طرح انسانی صحت کے لیے توانائی کا بے بہا خزانہ ہے۔ وٹا من اے اور سی کی خوبیوں سے مالا مال تربوز انسانی جسم میں نمکیات کی کمی دور کرنے، جسمانی درجہ حرارت کو معمول پر رکھنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ غذائی خواص اور پوٹائیشیم جیسی خصوصیات سے لبریز تربوز آپ کو تندرست اور چاقوچوبند رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ آیئے اس کے اہم فواید جانتے ہیں۔

*1۔۔ قوت حافظہ میں اضافہ اور دماغی تقویت*

عموما لوگ تربوز کو زبان کا ذائقہ تبدیل کرنے کے لیے کھاتے ہیں مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ تربوز میں وٹامن B6 کی وافر مقدار ہوتی ہے جو دماغ کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ قوت حافظہ کو بہتر بناتی ہے۔ تربوز کا پانی معدے میں جاتا ہے مگر اس کے اثرات دماغ پر مرتب ہوتے ہیں اور دماغ کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

*2۔۔۔ پانی کی وافر مقدار*

تربوز اپنے اندر پانی کا بے پناہ ذخیرہ رکھتا ہے۔ ایک تربوز میں 91.5 فی صد پانی ہوتا ہے جو انسانی جسم میں پانی کی ضرورت پوری کرنے میں نسخہ کیمیا ہے۔

*3۔۔۔ الیکیوپین کی 40 فی صد مقدار*

ایک گلاس تربوزکے پانی میں ٹماٹر کی نسبت الیکوپین نامی مادے کی مقدار1.5 درجے زیادہ ہوتی ہے۔ الیکوپین جسم میں مضر صحت گیسوں کو ختم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ بالخصوص انسانی نشمو نما میں رکاوٹ بننے والی گیسوں کو تلف کرتے ہوئے مدافعتی نظام کو بہتر بناتی ہے۔ الیکوپین جسم میں سرطان کے خطرات کا بھی تدارک کرتی ہے۔

*4۔۔ زرد تربوز*

دنیا بھرمیں تربوز کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔ زرد رنگ کا تربوز شہد کی طرح شیریں ہوتا ہے۔ اسی طرح سرخ تربوز بھی اپنی مٹھاس اور افادیت میں زرد تربوز ہی کی طرح ہے۔

*5 ۔۔ بینائی کے لیے مفید*

تربوز میں وٹا من A کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو آنکھوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ تربوز کے کثرت استعمال سے آنکھوں کی تمام بیماریاں دور ہوتی اور بینائی بہتر ہوتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ معدے کے امراض کا بھی تدارک ہوتا ہے۔

*6۔۔ پٹھوں کے درد سے آرام*

ماہرین کا خیال ہے کہ تربوز کے استعمال سے پٹھوں کی تکالیف میں مبتلا افراد کو بھی آرام ملتا ہے۔ چونکہ تربوز سیٹرولین پیدا کرنے کا اہم ترین ذریعہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ شریانوں اور خون کی نالیوں کی صفائی اور ان کے نظام کو بہتربناتے ہوئے پٹھوں کو بھی تقویت دیتا ہے۔

*7 ۔۔ وزن میں کمی*

تربوز میں کیلوریز کم کرنے کی بے پناہ صلاحیت ہوتی ہے۔ پانی کی بہت زیادہ مقدار انسانی جسم میں وزن کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔ تربوز چونکہ پانی کا مجموعہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے اس کے استعمال سے وزن میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے۔

*8۔۔ الٹرا وائیلٹ شعاعوں سے تحفظ*

تربوز کے بے شمار فوائد میں ایک اہم الٹرا وائلٹ شعاؤں سے انسان کا تحفظ ہے۔ جسم کی جلن، جلدی امراض سے بچاؤ اور جلد کے کینسر سے بھی روکتا

تبصرے